Home | میرا شہر | کراچی | پاکستان جانیوالے امریکی شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

پاکستان جانیوالے امریکی شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری

Font size: Decrease font Enlarge font

کراچی: امریکا نے پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کی وجہ سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے اور اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس انتباہ کے باوجود امریکی شہری پاکستان کا سفر کریں تو خود کو سفارتخانہ یا متعلقہ امریکی قونصلیٹ میں رجسٹر ضرور کرائیں اس حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردی کے حملے اور کراچی میں عاشورہ کے جلوس میں بم دھماکے سمیت پاکستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے متعدد واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے اس ٹریول ایڈوائزری کے تحت امریکی آفیشلز کی کراچی اور پشاور کے دورے انتہائی محدود کر دیئے گئے ہیں اور ان شہروں میں قائم امریکی قونصل خانو ں میں متعین امریکی اہلکاروں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں جہاں سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہوں۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی آفیشلز کے ہوٹل میں قیام کو انتہائی مختصر کر دیا گیا ہے ۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان کی افواج فاٹا اور سرحد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے دہشت گرد پاکستانی اور امریکی حکومت کو تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر بیت اللہ محسود کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اس کے ردعمل کے طور پر دہشت گردوں نے سویلین، حکومت اور غیر ملکیوں پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔     

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  
Pakistan: Lawyers Long March Coverage 2009 march 16
Pakistan: Lawyers Long March Coverage
Ali Ahmad Kurd during lawyers long march start
Ali Ahmad Kurd during protest
Bollywood movie Videsh 2009 starring Preity Zinta
Preity Zinta promotes "Videsh" 2009 bollywood movie
  
» Classifieds: Apartments for Rent | For Sale | More
» Yellow Pages | Real Estate | Restaurants
» Events: Explore events, exhibitions in Pakistan
  
» Subscribe to FREE newsletter
» Call Pakistan for 13.9c/min
» Accessorize your iPhone
» Send FREE SMS to friends and family in Pakistan
» Free Coupons for you and your family
» Buy or Rent an Apartment/House
» Own a business? Submit your listing to Explore!