Home | میرا شہر | کراچی | عزاداری پر پابندی برداشت کرینگے نہ جلوس کم ہونگے،علامہ عباس کمیلی
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

عزاداری پر پابندی برداشت کرینگے نہ جلوس کم ہونگے،علامہ عباس کمیلی

Font size: Decrease font Enlarge font

کراچی : جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ جلوس عزاء پر پابندی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی نہ جلوس کم کئے جائیں گے پولیس اور مذہبی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ بند کریں۔ وہ اتوار کو شہدائے چہلم کے سوئم کے موقع پر امام بارگاہ حسینی سفارت خانہ ملیر میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں ایک حسینی ہے ایک یزیدی ہے یہ معرکہ ازل سے ہے یزیدیت ہمیشہ استعماری ایجنڈوں کے ذریعے کبھی ہماری صفوں میں نادانی کے سبب ہمارے سامنے آئی مگر ہمیشہ ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس 14/ سو سال سے نہیں رکے انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوم عاشور کے ملزمان گرفتار کرلئے جاتے تو چہلم کے موقع پر دہشت گردی کی وارداتیں نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ فساد کرانے والے ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر کرا چی کے امن کو قائم کریں انہوں نے کہا کہ سٹی ناظم ایک وعدہ پورا کرتے ہوئے سانحہ عاشور کے شہداء کی یادگار تعمیر کریں ورنہ ہم باشعور قوم ہیں اور خود ہی یادگار تعمیر کرینگے۔ مجلس میں علامہ آفتاب حیدر، علامہ فرقان عابدی، مولانا حسین موسوی، پارا چنار سے آغا ریاض کی قیادت میں آنے والے وفد کے علاوہ صوبائی وزیر شعیب بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ سوئم میں آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزاء سمیت دیگر تنظیمیں بھی شامل تھیں۔     

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  
Pakistan: Lawyers Long March Coverage 2009 march 16
Pakistan: Lawyers Long March Coverage
Ali Ahmad Kurd during lawyers long march start
Ali Ahmad Kurd during protest
Bollywood movie Videsh 2009 starring Preity Zinta
Preity Zinta promotes "Videsh" 2009 bollywood movie
  
» Classifieds: Apartments for Rent | For Sale | More
» Yellow Pages | Real Estate | Restaurants
» Events: Explore events, exhibitions in Pakistan
  
» Subscribe to FREE newsletter
» Call Pakistan for 13.9c/min
» Accessorize your iPhone
» Send FREE SMS to friends and family in Pakistan
» Free Coupons for you and your family
» Buy or Rent an Apartment/House
» Own a business? Submit your listing to Explore!