راولپنڈی: جنوبی وزیرستان ، سوات اور مالاکنڈ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشنز میں پانچ شدت پسند گرفتار جبکہ دو نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آئی ایس پی ار کے ترجمان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں جاری اپریشن راہ نجات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنڈولہ سیکٹر کے علاقوں تجوری ، بچکان احمد زئی اور کوٹ مرتضیٰ میں سرچ آپریشن کیا گیا ، جس میں دو شدت پسند بھاری گولہ و بارود سمیت گرفتار کرلئے گئے ، شکئی سیکٹر میں گھنڈائی گھر پوسٹ اور بدر پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔ رزمک سیکٹر پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے اور دروار گل میں دو شدت پسند گرفتار کرلئے گئے ، سوات اور مالاکنڈ میں جاری آپریشن راہ راست میں ایک شدت پسند گرفتار اور دو نے ہتھیار ڈال دیئے ، ترجمان کے مطابق متاثرین وزیرستان میں اکتیس ہزار آٹھ سو انتیس کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ۔
Post your comment