کراچی …تیل و گیس کی تلاش کے لیے سست روی دکھانے والی کمپنیوں سے علاقے واپس لے لئے جائیں گے یا ان کے ساتھ نئی شراکت دار کمپنیوں کو ملا یا جائے گا۔یہ بات وفاقی وزیر پٹرولیم سید نوید قمر نے انڈس بلاک ایم میں زیر سمندر کھدائی کے کام کے دورے کے بعدجیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں برازیل کی ایک بڑی کمپنی پیری باسے ایک علاقہ واپس لیا گیا ہے۔ سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ کام شروع نہ کرنے والی کمپنیوں سے علاقے واپس لیے جائیں گے اور مستعد کمپنیوں کو ان علاقوں میں شراکت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا مقدمے بازی کی باعث تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس، کنووں سے عوام کو نہ پہنچنا افسوسناک ہے۔
Post your comment