Home | قومی خبریں | شیخ رشید پر حملہ،صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

شیخ رشید پر حملہ،صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

Font size: Decrease font Enlarge font

اسلام آباد…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدپر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جبکہ ملک بھر کی سیاسی اور مذہبی قیادت نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ رحمان ملک شیخ رشید پر حملہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے شیخ رشید کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید سے اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ وزیرا علی پنجاب شہبازشریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مجروں کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کرے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن ا ومان قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے،پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ بلٹ کا نہیں بیلٹ کا ہوتا ہے۔ لندن سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا سنگین واقعہ قرار دیا ۔ الطاف حسین کی جان بحق افراد کے سوگواران سے تعزیت اور شیخ رشید کی صحتیابی کی دعا بھی کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے مولانا فضل الرحمان۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی شیخ رشید پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گولی اور قتل و غارت کی سیاست سے انتخابات نہیں جیتے جاسکتے، جبکہ ق لیگ کے رہنما راجہ بشارت نے مطالبہ کیا کہ این اے 55 میں فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  
Pakistan: Lawyers Long March Coverage 2009 march 16
Pakistan: Lawyers Long March Coverage
Ali Ahmad Kurd during lawyers long march start
Ali Ahmad Kurd during protest
Bollywood movie Videsh 2009 starring Preity Zinta
Preity Zinta promotes "Videsh" 2009 bollywood movie
  
» Classifieds: Apartments for Rent | For Sale | More
» Yellow Pages | Real Estate | Restaurants
» Events: Explore events, exhibitions in Pakistan
  
» Subscribe to FREE newsletter
» Call Pakistan for 13.9c/min
» Accessorize your iPhone
» Send FREE SMS to friends and family in Pakistan
» Free Coupons for you and your family
» Buy or Rent an Apartment/House
» Own a business? Submit your listing to Explore!