لاہور…مسلم لیگ(ن)کے قائدنواز شریف نے کہاہے کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی پہلی ذمے داری ہوتی ہے لیکن حکومتیں اس سلسلے میں ناکام نظرآتی ہیں،جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں بلاجوازاضافے اورطویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگاری اورمہنگائی عروج پرپہنچ چکی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوانِ وزیراعلیٰ لاہورمیں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران کیا۔نوازشریف نے پنجاب حکومت کوہدایت کی کہ کم لاگت ہاؤسنگ اسکیموں کے علاوہ کچی آبادیوں میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرکے بے گھر افراد کو فلیٹس الاٹ کئے جائیں،اورنئے شہربسائے جائیں جبکہ زرعی اورویٹرنری گریجویٹس میں سرکاری اراضی تقسیم کی جائے،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے انہیں بتایا کہ بے گھر افراد کے لئے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاآغاز چند روز میں کردیا جائے گا، اس سے پہلے امریکی سفیراین ڈبلیوپیٹرسن نے بھی ایوان وزیر اعلیٰ میں نواز شریف سے ملاقات کی ،یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی،جس میں خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوہوئی۔
Post your comment