Home | اہم خبریں | انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، چیف جسٹس
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، چیف جسٹس

Font size: Decrease font Enlarge font

پشاور : چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز آئین کے تحت تعینات ہونے چاہیئں، سرحد حکومت مالاکنڈ ڈویڑن میں دارالقضا اور ٹرائبل کورٹ قائم کرے۔ پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ  ملک میں قانون کی پاسداری اور آئین کے مطابق چلیں تو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ اگر پرانے راستوں پر رواں رہے تو تمام محنت رائیگاں جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کو تیز اور ایسا ہو جو نظر آئے۔ عدلیہ میں ججوں کی کمی جلد ہی پوری کی جائے گی اور آئندہ چند روز کے بعد عدلیہ میں کرپشن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ عدلیہ میں جلد ہی نئی تقرریاں کی جائیں گی۔ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینچ اور بار کے درمیان صرف رولز اینڈ لا کا رشتہ ہے۔ اگر آئین پر عمل درآمد نہ کیا جائے اور غیر آئینی باتیں شروع ہوجائیں تو ہماری محنت پر پانی پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ پشاور میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مرحوم سابق اٹارنی جنرل سرداراحمد خان ایڈوکیٹ کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی بعد ازاں انھوں نے وکلاء سے بھی ملاقات کی۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  
Pakistan: Lawyers Long March Coverage 2009 march 16
Pakistan: Lawyers Long March Coverage
Ali Ahmad Kurd during lawyers long march start
Ali Ahmad Kurd during protest
Bollywood movie Videsh 2009 starring Preity Zinta
Preity Zinta promotes "Videsh" 2009 bollywood movie
  
» Classifieds: Apartments for Rent | For Sale | More
» Yellow Pages | Real Estate | Restaurants
» Events: Explore events, exhibitions in Pakistan
  
» Subscribe to FREE newsletter
» Call Pakistan for 13.9c/min
» Accessorize your iPhone
» Send FREE SMS to friends and family in Pakistan
» Free Coupons for you and your family
» Buy or Rent an Apartment/House
» Own a business? Submit your listing to Explore!