Home | اہم خبریں | بھارت کی پاکستان کو اضافی مذاکرات کی دعوت
   Print     Comment      Email      Facebook      Digg      Text        

بھارت کی پاکستان کو اضافی مذاکرات کی دعوت

Font size: Decrease font Enlarge font

نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات کے علاوہ مسائل حل کرنے کے لئےعلیحدہ بات چیت کی پاکستان کو دعوت دی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری خارجہ سطح کے علاوہ ہونے والے مذاکرات میں دہشت گردی اوراس سے متعلق مسائل کوبنیادی حیثیت حاصل ہوگی جبکہ انسانی مسائل سے متعلق معاملات، اعتماد سازی کے اقدامات اورتجارت پربھی بات چیت کی جائے گی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے اضافی مذاکرات کیلئے پاکستان کو 18 یا 25 فروری کومذاکرات کی دعوت دی ہے۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو سفارتی فتح قرار دیا ہے ۔ مذاکرات میں کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وعدہ کرتے ہیں کہ دباوٴ میں آئے بغیر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ بھارت کے سامنے نہیں جْھکیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں بدھ کو اجلاس ہوگا۔ جس میں نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک بھارتی موقف پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں دونوں جانب سے تجاویز سامنے رکھی جائیں گی اور بات چیت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایک طرف بھارت مذاکرات کی پیشکش کررہا ہے تو دوسری طرف الزامات بھی لگا رہا ہے جس سے اس کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت میں بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے برسوں پرانا الزام پھر دہرایا ہے کہ پاکستان، سکھ خالصہ تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔ چدم برم پاکستان کو خطرہ سمجھتے ہیں تو بھارتی وزیر اعظم من موہن، ماوٴ باغیوں، نکسل باڑیوں اور دیگر علاقائی گروپوں کو ملک تقسیم کرنے والی قوتیں قرار دیتے ہیں۔ بھارت جتنے بھی الزمات لگائے لیکن اسے یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ اسے اصل خطرہ حقوق سے محروم علاقائی قوتوں سے ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted):

Post your comment comment

Please enter the code you see in the image:



Urdu Font Download

Tags
No tags for this article
Rate this article
0
  
Pakistan: Lawyers Long March Coverage 2009 march 16
Pakistan: Lawyers Long March Coverage
Ali Ahmad Kurd during lawyers long march start
Ali Ahmad Kurd during protest
Bollywood movie Videsh 2009 starring Preity Zinta
Preity Zinta promotes "Videsh" 2009 bollywood movie
  
» Classifieds: Apartments for Rent | For Sale | More
» Yellow Pages | Real Estate | Restaurants
» Events: Explore events, exhibitions in Pakistan
  
» Subscribe to FREE newsletter
» Call Pakistan for 13.9c/min
» Accessorize your iPhone
» Send FREE SMS to friends and family in Pakistan
» Free Coupons for you and your family
» Buy or Rent an Apartment/House
» Own a business? Submit your listing to Explore!