اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین دوطرفہ تجارتی حجم کو2011 تک15 ارب ڈالرز تک بڑھایا جانا چاہیے ۔صدرنے یہ بات چین کے صوبے سیچوانSichuanکے نائب گورنرHuangXinoxiangکی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد سے بات چیت کے دوران کی۔ اس موقع پر چین کے سفیر لوژا ہوئی بھی موجود تھے۔ صدر نے کہا کہ پاک چین تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے اور پاکستان چین کے اقتصادی و صنعتی شعبے میں بے مثال ترقی سے استفادہ کرتا رہے گا۔ صدر زرداری نے چینی وفد پر زور دیا کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط اور نوجوانوں کے باہمی دوروں کے فروغ کی ضرروت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں صدر نے چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔
Post your comment