ملتان…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج سے ایک سال پہلے جو طاقتیں پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دے رہی تھیں وہ مذاکرات کی دعوت دے رہی ہیں۔ ملتان کے موضع کوٹھے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے اور نہ کسی کو کرنے کی اجازت دینگے ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کی قیمت ادا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی کامسئلہ حل کرنے کے لئے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرکے کاشتکاروں تک پہنچا سکیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اپنی قیادت پر اعتماد نہیں کررہے ہیں تو وہ عوام کے مسائل کیا حل کریں گے۔
Post your comment